Al-Lahab
شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ
ابولہب کے ہاتھ ٹوٹیں اور وہ ہلاک ہو ﴿۱﴾ نہ تو اس کا مال ہی اس کے کچھ کام آیا اور نہ وہ جو اس نے کمایا ﴿۲﴾ وہ جلد بھڑکتی ہوئی آگ میں داخل ہو گا ﴿۳﴾ اور اس کی جورو بھی جو ایندھن سر پر اٹھائے پھرتی ہے ﴿۴﴾ اس کے گلے میں مونج کی رسّی ہو گی ﴿۵﴾