Surah Infitar Tafseer – Audio Surah Infitar Tafseer

Al-Infitar

شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ
جب آسمان پھٹ جائے گا ﴿۱﴾ اور جب تارے جھڑ پڑیں گے ﴿۲﴾ اور جب دریا بہہ (کر ایک دوسرے سے مل) جائیں گے ﴿۳﴾ اور جب قبریں اکھیڑ دی جائیں گی ﴿۴﴾ تب ہر شخص معلوم کرلے گا کہ اس نے آگے کیا بھیجا تھا اور پیچھے کیا چھوڑا تھا ﴿۵﴾ اے انسان تجھ کو اپنے پروردگار کرم گستر کے باب میں کس چیز نے دھوکا دیا ﴿۶﴾ (وہی تو ہے) جس نے تجھے بنایا اور (تیرے اعضا کو) ٹھیک کیا اور (تیرے قامت کو) معتدل رکھا ﴿۷﴾ اور جس صورت میں چاہا تجھے جوڑ دیا ﴿۸﴾ مگر ہیہات تم لوگ جزا کو جھٹلاتے ہو ﴿۹﴾ حالانکہ تم پر نگہبان مقرر ہیں ﴿۱۰﴾ عالی قدر( تمہاری باتوں کے) لکھنے والے ﴿۱۱﴾ جو تم کرتے ہو وہ اسے جانتے ہیں ﴿۱۲﴾ بے شک نیکوکار نعمتوں (کی بہشت) میں ہوں گے۔ ﴿۱۳﴾ اور بدکردار دوزخ میں ﴿۱۴﴾ (یعنی) جزا کے دن اس میں داخل ہوں گے ﴿۱۵﴾ اور اس سے چھپ نہیں سکیں گے ﴿۱۶﴾ اور تمہیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیسا ہے؟ ﴿۱۷﴾ پھر تمہیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیسا ہے؟ ﴿۱۸﴾ جس روز کوئی کسی کا بھلا نہ کر سکے گا اور حکم اس روز خدا ہی کا ہو گا

﴿۱۹﴾c

Timothy

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *