Surah Adiyat Tafseer – Audio Surah Adiyat Tafseer

Al-‘Adiyat

شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ
ان سرپٹ دوڑنے والے گھوڑوں کی قسم جو ہانپ اٹھتےہیں ﴿۱﴾ پھر (پتھروں پر نعل) مار کر آگ نکالتے ہیں ﴿۲﴾ پھر صبح کو چھاپہ مارتے ہیں ﴿۳﴾ پھر اس میں گرد اٹھاتے ہیں ﴿۴﴾ پھر اس وقت دشمن کی فوج میں جا گھستے ہیں ﴿۵﴾ کہ انسان اپنے پروردگار کا احسان ناشناس (اور ناشکرا) ہے ﴿۶﴾ اور وہ اس سے آگاہ بھی ہے ﴿۷﴾ وہ تو مال سے سخت محبت کرنے والا ہے ﴿۸﴾ کیا وہ اس وقت کو نہیں جانتا کہ جو( مردے) قبروں میں ہیں وہ باہر نکال لیے جائیں گے ﴿۹﴾ اور جو (بھید) دلوں میں ہیں وہ ظاہر کر دیئے جائیں گے ﴿۱۰﴾ بےشک ان کا پروردگار اس روز ان سے خوب واقف ہوگا

﴿۱۱﴾

Timothy

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *